امریکی فیڈ ریزرو کے مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کی یقین دہانی سے عالمی بازار میں آئی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی سی، انفوسس اور وپرو کے جاری ہونے والے سہ ماہی نتائی کے مضبوط رہنے کی امید سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج سنسیکس ڈھائی مہینہ بعد ایک بار پھر 61 ہزار پوائنٹ کی نفسیاتی سطح کو پار کرگیا۔
ٹی سی ایس، انفوسس اور وپرو کے رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی کے جاری ہونے والے نتائج کے مضبو ط رہنے کی امید سے گھریلو شیئر بازار میں بھی سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی۔ اس کی بدولت بی ایس ای کا سنسیکس 533.15 پوائنٹ کی Sensex Ends 533 Pts Up ends 533 pts up چھلانگ لگاکر ڈھائی مہینہ بعد 61 ہزار پوائنٹ کے پار 61,150.04 پراور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 156.60پوائنٹ اچھل کر 18,212.35پوائنٹ پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 1.08 فیصد چڑھ کر 25,929.36پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.70 فیصدکی تیزی کے ساتھ 30,646.24پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3530کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1839میں تیزی جبکہ 1611میں گراوٹ رہی جبکہ 80 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، این ایس ای میں 35کمپنیاں سبقت میں اور 15گراوٹ پر رہیں۔