اقتصادی سرگرمیوں کی تیز رفتار کی وجہ سے معیشت میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی بدولت محض دو دنوں میں ایک ہزار پوائنٹس بڑھ کر سینسیکس 62 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ لیکن سینسیکس منافع وصولی کا شکار ہونے کی وجہ سے بلندی پر ٹھہر نہیں پایا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس منگل کو 62 ہزار پوائنٹس سے اوپر کھلا اور 62245.43 پوائنٹس کی آل ٹائم بلند سطح پر بھی پہنچ گیا، لیکن آخری وقت میں اونچی قیمت پر ہوئی منافع وصولی کی وجہ سے یہ 49.54 پوائنٹس پھسل کر 61716.05 پوائنٹس پر آگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 18.604.45 کی بلند ترین سطح پر چڑھنے کے بعد 58.30 پوائنٹس گر کر 18،418.75 پر آگیا۔