عالمی مارکیٹ کی تیزی سے بھی گھریلو سرمایہ کاروں کیسرمایہ کاری جذبات کو تقویت ملی، جس کی وجہ سے بی ایس ای 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 477.24 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57,897.48 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 147 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 17,233.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا Stock Market Ends Higher۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.04، جرمنی کا ڈیکس 0.19، جاپان کا نکیئی 0.16 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.57 فیصد چڑھ گیا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.07 فیصد اترگیا۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کازوررہا۔ اس دوران مڈ کیپ 231.90 پوائنٹس بڑھ کر 24,653.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ 407.97 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28,922.89 پوائنٹس پررہا۔ بی ایس ای میں کل 3478 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2613 میں خریدار جبکہ 771 کی فروخت ہوئی وہیں 94 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 48 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ دو میں کمی درج کی گئی۔