عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی طرف سے چوطرفہ فروخت کے دباؤ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 372.32 پوائنٹس گر کر 59,636.01 پوائنٹس پر 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 133.85 پوائنٹس کی کمی سے 17,764.80 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پر بھی فروخت حاوی رہی۔ مڈ کیپ 1.68 فیصد گر کر 25,918.62 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.52 فیصد گر کر 28,798.23 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای پر کل 3462 کمپنیوں کے شیئروں کا لین دین ہوا جن میں سے 2289 کے حصص سرخ جبکہ 1038 کے حصص سبز نشان پر رہے، جبکہ 135 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 43 گر گئے جبکہ سات اوپر تھے۔