عالمی سطح پر موصول منفی اشاروں کے ساتھ مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آج بجاج فنسرو، ماروتی، ایئرٹیل، ایشین پینٹ، بجاج فنانس اور ایچ ڈی ایف سی سمیت 19 کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس جمعہ کے روز 19 360.78 پوائنٹس گرکر 59 ہزار پوائنٹس سے نیچے 58765.58 پراور نیشنل اسٹاس ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 86.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17532.05 پوائنٹس پر رہا۔ اس طرح منگل سے لے کر آج تک سینسیکس 1300 سے زائد پوائنٹس ٹوٹ چکا ہے۔
بڑی کمپنیوں کی طرح، جہاں درمیانی کمپنیوں میں فروخت ہوئی وہیں چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاروں کا اعتماد نظرآیا۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 28.89 پوائنٹس کی کمی سے 25،224.20، پوائنٹس پر رہا جبکہ اسمال کیپ 133.88 پوائنٹس کے اضافے سے 28،215.62 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں کل 3408 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1809 میں تیزی اور 1420 میں مندی رہی، جبکہ 179 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمتیں گر گئیں۔