ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس 61 ہزار کی بلند ترین سطح سے پھسلا - Sensex ends 336 points lower, Nifty settles at 18,178

چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کچھ کم رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.38 فیصد گر کر 25817.26 پوائنٹس پراور سمال کیپ 0.69 فیصد کم ہو کر 28680.13 پوائنٹس پررہا۔

تیسرے دن منافع وصولی سے سینسیکس 61 ہزار کی بلند ترین سطح سے پھسلا
author img

By

Published : Oct 21, 2021, 6:40 PM IST

عالمی سطح پر موصول ہوئے کمزور اشارے کےساتھ گھریلو سطح پر آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کام اور دھات جیسے گروپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو مسلسل تیسرے دن منافع وصولی کا شکار ہوگیا اور اس دوران سینسیکس 61 ہزار کی بلند ترین سطح سے اور نفٹی 81200 پوائنٹس کی سطح سے پھسل گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 336.46 پوائنٹس سے کمزور ہو کر 61 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 60923.50 پوائنٹس پرآگیا۔ اس دوران نیشنل سٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 88.50 پوائنٹس کی کمی سے 18178.10 پوائنٹس پر رہا ۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کچھ کم رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.38 فیصد گر کر 25817.26 پوائنٹس پراور سمال کیپ 0.69 فیصد کم ہو کر 28680.13 پوائنٹس پررہا۔

بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3426 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جس میں سے 1694 میں گراوٹ اور 1589 میں اضافہ میں رہا جبکہ 143 میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں گراوٹ میں رہنے والوں میں آئی ٹی 2.33 فیصد، ٹیک 2.14 فیصد، دھات 2.03 فیصد، ٹیلی کام 1.81 فیصد اور توانائی 1.81 فیصد شامل ہیں۔ اضافے میں رہنے والوں میں بینکنگ 1.71 فیصد، فنانس 1.11 فیصد، آٹو 0.50 فیصد اور پاور 0.38 فیصد شامل ہیں۔

عالمی سطح پر چین کے شنگھائی کمپوزٹ کے 0.22 فیصد اضافہ کے علاوہ دیگر تمام انڈیکس میں گراوٹ رہی، جس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس آئی 0.38 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.05 فیصد، جاپان کا نکی 1.87 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.45 فیصد شامل ہے ۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details