ممبئی: بڑی کمپنیوں میں فروخت سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج نصف فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 290.60 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی کمی کےساتھ 49902.64 پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے قبل دو دنوں میں یہ 1500 سے زیادہ پوائنٹس پر چڑھا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 77.95 پوائنٹس یعنی 0.52 فیصد کی کمی کے ساتھ 15030.15 پر بند ہوا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.53 فیصد اضافے سے 21345.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 22928.97 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔