عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی گھریلو بازار میں پاور گرڈ، ایشین پینٹ، ایکسس بینک، بجاج آٹو، ایس بی آئی سمیت دیگر کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ کے باعث آج تیسرے دن شیئر بازار میں تقریباً نصف فیصد تک کی گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 286.91 گر کر 59126.36 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 93.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17618.15 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچایا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 25253.09 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 اضافے کے ساتھ 28،081.74 پوائنٹس پر رہا۔