روسی وزیر خارجہ کے یوکرین سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے مشورے سے عالمی مارکیٹ میں رونق لوٹی ہے۔ اس دوران پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کی گئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کا ہنگامہ آج پرسکون ہوگیا اور سینسیکس و نفٹی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ Stock Market Ends Higher
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تجویز پیش کی کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ماسکو کوسفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔ ساتھ ہی روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات کچھ فوجی اپنے اڈوں پر واپس جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری مضبوط ہوئی اور بی ایس ای کا تیس حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 1736.21 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزارکی نفسیاتی سطح کے پار 58142.05 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 512.20 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 17355 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex Ends 1,736 Pts Higher, Nifty Reclaims 17,350
بڑی کمپنیوں کی طرح، بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا۔ مڈ کیپ 2.68 فیصد بڑھ کر 24,025.39 اور اسمال کیپ 1.97 فیصد بڑھ کر 28,043.69 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2055 کی خرید جب کہ 1317 میں فروخت وہیں 92 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای میں 48 کمپنیوں کے حصص بڑھے جب کہ دوکے گرگئے۔