اردو

urdu

ETV Bharat / business

تیزی پر لگی بریک، سینسکس اور نفٹی میں گراوٹ - sensex dives 632 points

سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی میں 1.08 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سینسیکس 51 ہزار پوائنٹس سے نیچے آکر 50،846.08 پر اور نفٹی 15.080.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Sensex tumbles 632 points in line with global meltdown
Sensex dives 632 points in early trade tracking global sell-offs

By

Published : Mar 4, 2021, 7:41 PM IST

امریکہ میں بانڈز پر بہتر منافع ملنے کے بعد کل وہاں کے بازاروں میں آئی زبردست گراوٹ کی وجہ سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تین دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا۔ سینسیکس 1.16 فیصد اور نفٹی میں 1.08 فیصد کمی واقع ہوئی۔ سینسیکس 51 ہزار پوائنٹس سے نیچے آکر 50،846.08 پر اور نفٹی 15.080.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سیشن کے دوران ، بی ایس سی کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 632 پوائنٹس کی کمی سے ساتھ 51 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آکر 50 ہزار 846.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

این ایس ای نفٹی 164.85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15080.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اگرچہ بڑی کمپنیوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید کا رجحان برقرار رہا، بی ایس ای کے مڈ کیپ 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 20،984.19 پوائنٹس پر آگئے اور اسمال کیپ 0.80 فیصد اضافے سے 21،254.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details