اردو

urdu

ETV Bharat / business

تاریخ میں پہلی بار سینسیکس 50 ہزار کے پار

بامبے اسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس نے پہلی بار عالمی اسٹارک مارکیٹ ریلی کے درمیان 50 ہزار پوائنٹز کو عبور کرگیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار سینسیکس 50 ہزار کے پار
تاریخ میں پہلی بار سینسیکس 50 ہزار کے پار

By

Published : Jan 21, 2021, 11:13 AM IST

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کے حلف لیتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں ایک زبردست اچھال دیکھنے کو ملی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس سینسیکس 50 ہزار پوائنٹز کے اوپر پہنچ گیا ہے۔

صبح کے وقت سینسیکس 200 پوائنٹز کی سبقت کے ساتھ 50 ہزار 126 پوائنٹز پر کھلا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی ساڑھے نو بجے تک 14 ہزار 734 پوائنٹز کے ذہنی سطح کے پار پہنچنے میں کامیاب رہا۔

نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے عالمی اسٹاک بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز جو بائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اور بھارتی نژاد کملا ہیرس نے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details