اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ - sensex and nifty

بڑی کمپنبیوں اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.45 فیصد کم ہوکر 20،577.21 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Sensex closes 487 pts lower, Nifty at 15,030
Sensex closes 487 pts lower, Nifty at 15,030

By

Published : Mar 12, 2021, 9:18 PM IST

عالمی سطح پر زیادہ تر اہم سینسکس میں کمی اور بینکاری اور آٹو گروپ کمپنیوں میں زبردست فروخت کے باعث گھریلو سطح پر جمعہ کو 487 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ شیئر بازار میں سینسکس 50،792.08 پوائنٹز پر آگیا اور نفٹی 144 پوائنٹز کی کمی کے سبب 15،030.95 پر بند ہوا دن کے آغاز پر اگرچہ بی ایس ای سنیکس 381 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 99 پوائنٹز کے اضافے سے کھلا، لیکن دن اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سینسکس اور نفٹی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔

بڑی کمپنبیوں اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.45 فیصد کم ہوکر 20،577.21 پوائنٹز پر بند ہوا جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے اسمال کیپ 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 21،209.07 پوائنٹز پر بند ہوئی۔

بی ایس ای کمیں آج مجموعی طور پر3185 کمپنیوں کا لین دین ہوا جن میں سے 1352 کمپنیوں کے حصص سبز نشان اور 1656 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں بند ہوئے جبکہ باقی 177 کمپنیاں دن بھر کے اتار چڑھاو کے بعد بدستور برقرار رہیں۔

بی ایس ای سنیکس آج 381 پوائنٹس اضافے سے 51،660.98 پوائنٹز پر کھلا اور سہ پہر کے بعد 51،821.84 پوائنٹز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر کار ، یہ 0.95 فیصد یا 487.43 پوائنٹز کمی کے ساتھ 50،792.51 پوائنٹز پر بند ہوا جو گذشتہ روز 51279.51 پر تھا۔

این ایس ای نفٹی تقریبا 146 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 15،321.15 پر کھلا۔ اس میں دن کی بلند ترین سطح 15،336.30 اور نچلی سطح 14،953.60 پر تھی۔ آخر میں، یہ پچھلے دن کے مقابلے 0.95 فیصد یا 144 پوائنٹز کی کمی کے ساتھ 15030.95 پر بند ہوا۔ 50 نفٹی میں صرف 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 42 سرخ نشان میں رہے۔

عالمی سطح پر اس عرصے کے دوران یورپ اور ایشیاء کے مرکزی سینسکس میں اتار چڑھاو ریکارڈ کیا گیا۔ ایشیاء میں، جاپان کی نکی میں 1.73 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.47 فیصد کا اضافہ ہوا ، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگسانگ میں 2.20 فیصد کی تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی وقت ، یورپ میں برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.24 فیصد اور جرمنی میں ڈیکس میں بھی 0.63 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details