افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ New Coronavirus Variant کی خبروں کے درمیان سرمایہ کاروں نے خوب فروخت کی جس سے عالمی بازار گراوٹ کے دباؤ میں آگیا۔ نتیجتاً آج چوطرفہ منافع وصولی سے گھریلو شیئر بازار Share Market تقریباً تین فیصد گر کر یکم ستمبر کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل New Covid 19 Variant سامنے آنے کے بعد پوری دنیا الرٹ ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ، بوٹسوانا کے علاوہ ہانگ کانگ میں بھی اس نئی قسم کے مریض پائے جا رہے ہیں۔ نئے ویرینٹ کی آمد کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ایسے میں افریقی ممالک سےفضائی خدمات معطل کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے سات اور برطانیہ نے چھ افریقی ممالک سے آمد ورفت پر پابندی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں:
- New Covid Variants: مختلف ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی
- New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص
ان خبروں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈھائی فیصد سے زائد کی کمی درج کی گئی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.79 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 2.72 فیصد، جاپان کا نکی 2.53 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.67 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.56 فیصد گر گیا۔