ممبئی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) نے ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) اور اس کے چیئرمین مکیش امبانی پر کاروبار میں مبینہ طور پر گڑبڑی کرنے پر 40کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
سیبی کا جرمانہ نومبر 2007 میں ریلائنس پیٹرولیم کے شیئروں کی کیش اینڈ فیوچر حصوں میں خرید و فروخت سے متعلق بے ضابطگیوں پر ہے۔ سنہ 2007 میں ریلائنس پیٹرولیم (آر پی ایل) کی شیئر کی خرید و فروخت میں مبینہ گڑبڑی پر جرمانہ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھا کیا گیا ہے کہ مکیش امبانی آر آئی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہونے کے ناطے ذمہ دار ہے، اسی طرح وہ آر آئی ایل کے ذریعہ کیے گئےکاروبار میں بے ضابطگیوں کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔'
سبی نے اپنے آرڈر میں کہا ہے' یہ پتہ چلا ہے کہ آر آئی ایل نے اپنے ایجنٹ کے ساتھ مل سوچ سمجھ کر منصوبہ بنایا تھا۔ اس کا مقصد کیش اینڈ فیوچر حصے میں آر پی ایل کے شیئر کی فروخت سے منافع حاصل کرنا تھا۔ تجارت کے آخری 10 منٹ میں بڑی تعداد میں آر پی ایل کے شیئر فروخت ہوئے۔ اس کی وجہ سے آر پی ایل کے شیئر کی طے شدہ قیمت گر گئی۔ یہ بے ضابطگی سیکیورٹیز مارکیٹ کے مفاد کے خلاف تھی'۔