اردو

urdu

ETV Bharat / business

سائرس مستری کی بحالی پر سپریم کورٹ نے روک لگائی

سپریم کورٹ نے سائرس مستری کو ٹاٹا سنس کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر بحال کئے جانے کے نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) کے حکم پر جمعہ کے روز روک لگا دی۔

By

Published : Jan 10, 2020, 3:27 PM IST

SC stays NCLAT order reinstating Cyrus Mistry as Executive Chairman of Tata Sons
سائرس مستری کی بحالی پر سپریم کورٹ نے روک لگائی

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بینچ نے این سی ایل اے ٹی 18 دسمبر کے حکم کے خلاف ٹاٹا سنس کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ روک لگائی۔

این سی ایل اے ٹی نے سائرس مستری کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ٹاٹا گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

این سی ایل اے ٹی نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا تھا کہ ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کے سربراہ کے طور پر این چندر شیكھرن کی تقرری غیر قانونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details