اردو

urdu

By

Published : Jul 9, 2020, 3:09 PM IST

ETV Bharat / business

ایس بی آئی، یس بینک میں 1760 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کرے گا

یس بینک نے 7 جولائی کو شیئر بازاروں کو پنجی اکٹھا کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی۔جس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 8 جولائی 2020 کو اجلاس میں یس بینک لمیٹیڈ کے ایف پی او میں 1760 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

ایس بی آئی یس بینک میں 1760 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کرے گا
ایس بی آئی یس بینک میں 1760 کروڑ روپئے تک کی سرمایہ کاری کرے گا

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مرکزی بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے یس بینک کی فردر پبلک آفرنگ (ایف پی او) میں زیادہ سے زیادہ 1،760 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کے لئے منظوری دے دی ہے۔

قبل ازیں یس بینک نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کیپٹل ریزنگ کمیٹی سے ایف پی او کے ذریعے فنڈز وصول کرنے کی اجازت لی ہے۔

ایس بی آئی نے اسٹاک مارکیٹ کو ایک نوٹس میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ، "یس بینک نے سات جولائی کو اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ بڑھانے کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ اس کے مطابق 8 جولائی 2020 کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی نےیس بینک لمیٹڈ کے ایف پی او میں 1،760 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ "

یس بینک نےکہا کہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی یا اس کے بعد منعقد کیا جائے گا۔جس میں قیمت کی حد اور دیگر چیزوں پر غور و فکر کیا جائے گا اور ساتھ میں منظوری بھی دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details