اردو

urdu

ETV Bharat / business

کورونا وائرس: جی۔ 20 رہنماؤں کا اجلاس - جی۔ 20 کی سطح کے رہنماؤ ں کی ایک میٹنگ پر رضا مند

وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کورنا وائرس کے تعلق سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

Saudi Arabia calls G20 leaders to meet over coronavirus
علامتی تصویر

By

Published : Mar 18, 2020, 4:45 PM IST

دونوں رہنماؤں نے کووڈ۔ 19 کی وبا کے بارے میں عالمی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا۔ وزیر اعظم نے اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

علامتی تصویر

کو رونا کی وجہ سے نہ صرف صحت متاثر ہوا ہے بلکہ لوگوں کے رہن سہن کو بھی متاثر کیا ہے اور دنیا کے بہت سے حصوں میں اقتصادیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اس پس منظر میں، وزیر اعظم نے سارک ممالک کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کی پہل قدمی کا بھی تذکرہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی صدارت میں جی۔ 20 کی سطح کے رہنماؤ ں کی ایک میٹنگ پر رضا مندی کا اظہار کیا، جو کہ کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لئے واضح اقدامات پر تبادلہ خیالات کے لئے سود مند ثابت ہو گی۔

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ نے اس سلسلے میں اپنے اہلکاروں کے ذریعے قریبی رابطہ بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details