اردو

urdu

ETV Bharat / business

روپے کی قدر میں کمی

گزشتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی کی قیمت 7 پیسے اضافے کے ساتھ 73.24 ڈالر، فی ڈالر ہوگئی تھی۔

rupee falls 16 paise against dollar
rupee falls 16 paise against dollar

By

Published : Jan 11, 2021, 6:55 PM IST

ممبئی: دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے استحکام کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں پیر کے روز روپے میں 16 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.40 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز بھارتی کرنسی کی قیمت 7 پیسے اضافے کے ساتھ 73.24 ڈالر، فی ڈالر ہوگئی تھی۔

آج ابتدا سے روپے پر دباؤ رہا۔ یہ 23 پیسے کی گراوٹ سے 73.47 روپے فی ڈالر پر کھلا اور 73.50 روپے فی ڈالر پر لڑھک گیا۔ اس کی دن کی اونچی قیمت فی ڈالر 73.40روپے تھی۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 16 پیسے کی کمی سے 73.24 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی باسکٹ میں ڈالر انڈیکس میں تقریباً نصف فیصد تک استحکام رہا۔ اس سے روپے پر دباؤ رہا۔ تاہم گھریلو اسٹاک مارکٹ میں ایک فیصد اضافے کی وجہ سے روپے پر دباؤ قدر نرم ہوا اور اس کی گراوٹ محدود رہی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details