ممبئی: بینکوں کی طرف سے ڈالر کی مانگ بڑھنے سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپے چار پیسے پھسل کر 73.11 روپے فی ڈالر پر رہا، گذشتہ کاروباری روز روپے 24 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 73.07 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
روپے پر آج ابتدا میں دباؤ رہا۔ یہ تین پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 73.10 روپے فی ڈالر پر کھلا، لیکن اسٹاک مارکیٹوں میں جاری تیزی کے سبب 73.03 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ روپے کی مضبوطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریزرو بینک نے کمرشل بینکوں کے توسط سے ڈالر کی خریداری بڑھا دی، جس کے بعد بھارتی کرنسی دباؤ میں آگئی۔