عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ ڈالرکے مضبوط ہونے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں فروخت کے دباؤ میں بدھ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپے 17پیسے گرکر 76.44روپے فی ڈالر پر رہا۔
روپے کی قدر میں مزید 17پیسے کی کمی - rupee slides 17 paise to hit news in urdu
عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ ڈالرکے مضبوط ہونے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں فروخت کے دباؤ میں بدھ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپے 17پیسے گرکر 76.44روپے فی ڈالر پر رہا۔
گزشتہ سیشن میں روپے 76.27روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔
روپیہ آج 20 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ کھلا اور شروعاتی کاروبار میں یہ 75.99 روپے فی ڈالر دن کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں تیزی آنے اور گھریلو سطح پر شئر بازار میں فروخت کا دباو بڑھنے کی وجہ سے روپیہ کمزور ہونے لگا اور یہ 76.48روپے فی ڈالر کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 76.27روپے فی ڈالر کے مقابلہ میں 17پیسے پھسل کر 76.44 روپے فی ڈالر پر رہا۔