روپے کی قدر میں کمی - rupee vs us dollar
گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن بھاری گراوٹ کی وجہ سے بھارتی کرنسی پر دباؤ رہا۔
ممبئی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور گھریلوسطح پر شیئر بازاروں میں جاری گراوٹ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپے پر آج دباو رہا اور 20 پیسے گر کر 73.58روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری دن بھارتی کرنسی سات پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 73.38روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپے پر آج شروع سے ہی دباو رہا۔ یہ 12 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.50روپے فی ڈالر پر کھلا اور کاروبار کے دوران مزید ٹوٹتا ہوا 73.64روپے فی ڈالر تک کمزور ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت یہ 73.38روپے فی ڈالر تک مضبوط بھی ہوا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر روپے گزشتہ روز کے مقابلہ میں 20 پیسے نیچے 73.58روپے فی ڈالر پر رہا گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے دن بھاری گراوٹ کی وجہ سے بھارتی کرنسی پر دباؤ رہا۔
خبر تحریر کرتے وقت سینسیکس 336 پوائنٹز یعنی 0.88فیصد کی کمی میں تھا۔ پیر کو بھی سینسیکس نے 811 پوائنٹز کاغوطہ لگایا تھا۔ بین الاقوامی بازار میں ختم تیل کی قیمت نصف فیصد سے زیادہ بڑھنے کی وجہ سے بھی روپیہ کمزور ہوا۔