اردو

urdu

ETV Bharat / business

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 76 روپے کے پار

بھارتی کرنسی مسلسل تین دن میں 43 پیسے کمزور ہوئی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن میں یہ پانچ پیسے گرکر 75.84روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

Rupee settles 19 paise lower at 76.03 against US dollar
Rupee vs dollar

By

Published : Jun 15, 2020, 6:39 PM IST

گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ کے دباؤ میں انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپے پیر کے روز 19 پیسے کمزور ہوا اور ایک ڈالر کی قیمت 76 روپے کو پار کرگئی۔

بازار میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 76.03 روپے رہی۔ تقریباً سات ہفتہ بعد کرنسی بازار میں ڈالر کی قیمت 76 روپے سے زیادہ ہوئی ہے۔

بھارتی کرنسی مسلسل تین دن میں 43 پیسے کمزور ہوئی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن میں یہ پانچ پیسے گرکر 75.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

گھریلو شیئر بازاروں میں شروع سے ہی روپے پر دباؤ رہا۔ یہ نو پیسے ٹوٹ کر 75.93 روپے فی ڈالر پر کھلا اور آہستہ آہستہ اس کا گراف اور نیچے کی طرف جاتا رہا۔ ایک وقت یہ 76.15 روپے فی ڈالر تک گرا تھا۔ آخر میں گزشتہ روز کے مقابلے 19 پیسے کمزور ہو کر 76.03 روپے فی ڈالر پر بند ہوا جو 28 اپریل کے بعد کی نچلی سطح ہے۔

دنیا کی اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں گراوٹ اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں نرمی کے درمیان بینکوں کی طرف سے ڈالر کی خرید بڑھانے سے بھی بھارتی کرنسی پر دباؤ رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details