نئی دہلی: اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کورونا کی وجہ سے ہونے والے محصولات میں کمی سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے جولائی 2022 کے بعد بھی جی ایس ٹی معاوضہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس مد میں موجودہ مالی برس میں اب تک جمع شدہ 20 ہزار کروڑ روپے ریاستوں کو آج ہی رات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں آج منعقدہ کونسل کے 42 ویں اجلاس میں یہ فیصلے لیا گیا۔ صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں کورونا کی وجہ سے ریاستوں کی آمدنی میں کمی کی تلافی کے لیے 41 ویں اجلاس میں تجویز کردہ دو متبادل میں سے ایک متبادل کو20 ریاستوں کے انتخاب بعد بھی اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور 12 اکتوبر کو ایک بار پھر کونسل کا اجلاس ہوگا۔
وزیر خزانہ سیتار من نے صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی برس میں اب تک جمع تقریباً 20 ہزار کروڑ معاوضہ آج رات میں ہی ریاستوں میں منتقل کردئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، آئی جی ایس ٹی میں جمع تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے آئندہ ایک ہفتے میں منتقل کردیئے جائیں گے۔