اردو

urdu

ETV Bharat / business

Rs 18k Cr Returned to Banks: مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا، مالیا، نیرو اور چوکسی نے 18,000 کروڑ روپے بینکوں کو واپس کیے

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملات میں بینکوں کو 18,000 کروڑ روپے واپس کر دیے گئے ہیں۔ Banks recover Rs 18,000 crore from Mallya, Nirav and Choksi

Rs 18k cr returned to banks from Mallya, Nirav and Choksi: Centre tells SC
مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا، مالیا، نیرو اور چوکسی نے 18,000 کروڑ روپے بینکوں کو واپس کیے

By

Published : Feb 23, 2022, 4:11 PM IST

مرکزی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملات میں بینکوں کو 18,000 کروڑ روپے واپس کر دیے گئے ہیں۔ تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر التوا معاملے کل ملاکر 67,000 کروڑ روپے کے ہیں۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی ٹی روی کمار شامل ہیں۔ Banks recover Rs 18,000 crore from Mallya, Nirav and Choksi

انہوں نے کہا کہ' انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) فی الحال 4,700 معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران، ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کے نئے کیس مالی برس 2105-16 میں 111 کیسز سے 2020-21 میں 981 کیسز کے درمیان ہیں۔

سپریم کورٹ پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی کو دیے گئے اختیارات کے وسیع دائرہ کار کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کر رہی ہے۔ ای ڈی کے پاس پی ایم ایل اے کے تحت تحقیقات، ضبط، تلاشی اور جائیداد ضبط کرنے کا اختیار ہے۔

مہتا نے بنچ کو مطلع کیاکہ سنہ 2016 سے 2021 کے دوران، ای ڈی نے تحقیقات کے لیے صرف 2,086 پی ایم ایل اے کیسز کو قبول کیا جب کہ ایسے معاملات کے لیے 33 لاکھ ایف آئی آر درج کی گئیں۔'

انہوں نے کہاکہ PMLA کے تحت ہر برس بہت کم کیسز اٹھائے جاتے ہیں، جبکہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ہر برس برطانیہ میں 7,900 کیسز، امریکا میں 1,532 کیسز، چین میں 4,691 کیسز، آسٹریا میں 1,036 کیسز، ہانگ کانگ، بیلجیئم میں 1,823 کیسز سامنے آتے ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، کپل سبل، ابھیشیک منو سنگھوی، مکل روہتگی، سدھارتھ لوتھرا، امت دیسائی وغیرہ جیسے سینیئر وکلاء نے پی ایم ایل اے میں ترمیم کے ذریعے لائی گئی دفعات کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق مختلف پہلوؤں کی پر سپریم کورٹ کی توجہ مبذول کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details