اردو

urdu

ETV Bharat / business

بجٹ 2020: بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آنے پانچ برسوں میں 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ۔

By

Published : Feb 1, 2020, 5:20 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:09 PM IST

Rs 100 lakh crores to be spent on Infrastructure in the next 5 years
بجٹ 2020: بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

انہوں نے کہا کہ' بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں آئندہ 5 برسوں کے دوران 100لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ 31دسمبر 2019 کو 103 لاکھ کروڑ روپے مالیت کا نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن شروع کیا گیا تھا۔ ان میں مختلف شعبوں سے متعلق 6500 سے زائد پروجیکٹ شامل ہیں اور اِن کی، ان کے سائز اور پیش رفت کے مرحلے کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے۔'

بجٹ 2020: بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

انہوں نے بتایا کہ ان انفراسٹرکچر پائپ لائن کی مدد کے لیے تقریباً 22،000کروڑ روپے قبل ہی مہیا کرائے جا چکے ہیں۔ شاہراہوں کی تیز رفتار ترقی کی جائے گی۔ اس میں 2500کلو میٹر رسائی کنٹرول شاہراہ، 9000کلومیٹر اقتصادی راہداری، 2000 کلو میٹرساحلی اور زمینی بندرگاہ کی سڑکیں اور 2000کلو میٹر دفاعی شاہراہیں شامل ہوں گی۔ دہلی- ممبئی ایکسپریس وے اور 2 دوسرے پیکیج 2023 تک مکمل ہوں گے۔ چنئی-بنگلورو ایکسپریس ویز کا کام بھی شروع ہوگا۔ اس میں 2024 سے قبل 6000سے زائد کلو میٹر کے شاہراہوں کے کم از کم 12 لاٹس کیلئے سرمایہ کاری کی بھی تجویز ہے۔ انڈین ریلویز کا ارادہ 27000 کلو میٹر ٹریکس کی برق کاری کا بھی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے 100دنوں کے اندر اس میں متعدد ریلوے اسٹیشنوں اور 550 وائی فائی کی سہولتیں شروع کی ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعہ 4 ریلوے اسٹیشنوں کے دوبارہ تعمیر کے پروجیکٹوں اور 150 مسافر ریل گاڑیوں کو چلانے کا کام کیا جائے گا۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مدعو کرنے کا کام جاری ہے۔ تیجس قسم کے مزید ریل گاڑیاں اہم سیاحتی مقامات کو جوڑیں گی۔
ممبئی سے احمد آباد کے درمیان تیز رفتار ریل گاڑیوں کو سرگرمی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسی طرح اُڑان اسکیم کے تحت 2024 تک مزید 100 ہوائی اڈے بنائے جائیں گے۔

اس مدت کے دوران طیاروں کے بیڑے کی تعداد موجودہ 600 سے 1200 تک بڑھنے کی امید ہے۔ سال 21-2020 کے دوران ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچے کے لیے 1.70 لاکھ کروڑ روپے کی تخصیص کی تجویز ہے۔ اسی طرح 21-2020 کے دوران بجلی اور قابل احیا توانائی کے شعبے کے لیے 22000کروڑروپے کی تخصیص کی تجویز ہے۔ قومی گیس گِرڈ کی موجودہ 16،200کلومیٹر سے بڑھا کر 27000کلو میٹر تک توسیع کی تجویز ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details