اردو

urdu

ETV Bharat / business

سود کی شرحوں میں مزید کمی کرنے کے اشارے

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے بعد معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

Risk-aversion will be self-defeating for banks: RBI governor Shaktikanta Das
Risk-aversion will be self-defeating for banks: RBI governor Shaktikanta Das

By

Published : Aug 27, 2020, 6:48 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے سود کی شرحوں میں مزید کمی کرنے کے اشارے دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ کورونا وبا سے معیشت کو بچانے کے لیے کئے گئے اقدامات کو جلدبازی میں نہیں ہٹایا جائے گا۔
مسٹر داس نے ایک ورچول کانفرنس میں کہا کہ سود کی شرح میں کمی ہو یا پھر دیگر پالیسی اقدامات کیے جائیں ان کے پاس ابھی اقدامات کرنے کا متبادل ہے۔
اس ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری مالیاتی پالیسی جائزہ میں ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ریپو نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاسوں میں پالیسی کی شرح میں 1.15 فیصد کمی کی تھی۔
مسٹر داس نے بتایا کہ وبا کی روک تھام کے بعد معیشت کو مستحکم کرنےکے لیے احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح یہ خیال نہیں کیا جانا چاہیے کہ آر بی آئی جلد ہی ان اقدامات کو واپس لے لے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19 کی وبا اور دیگر پہلوؤں پر ایک مرتبہ واضح ہونے کے بعد آر بی آئی مہنگائی اور معاشی نمو کے بارے میں اپنی پیش گوئی کرنا شروع کردے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورسے بینکاری کا شعبہ مستحکم ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کا انضمام صحیح سمت میں اٹھایاگیا ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا سائز اہم ہے لیکن کارکردگی اس سے زیادہ اہم ہے۔

مزید پڑھیں: مشینیں تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی معاشی تنگی سے دو چار


مسٹر داس نے بینکوں کو متنبہ کیا کہ ضرورت سے زیادہ خطرات سے بچنے کا رجحان ان کے لئے نقصان دہ ہوگا اور اگر وہ اپنا بنیادی کام انجام نہیں دیتے تو وہ کمائی بھی نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں کو قرض دینے سے پرہیز کرنے کے بجائے اپنے رسک مینجمنٹ اور انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہئے اور اپنے آپ میں مناسب لچک لائیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کو بڑھانے کے لئے کریڈٹ گروتھ ضروری ہے۔ بینکر ماضی کے تجربے کو یاد کرتے ہیں اور قرضوں کو بگڑنے سے بچانے کے لئے ان کا ان باتوں پر زور ہوتا ہے کہ قرض دینے سے بچاجائے۔
بینک کے پاس دھوکہ دہی سے بچنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کافی گنجائش ہے تاکہ وہ جلد ہی کمزوریوں کی نشاندہی کرسکیں۔
آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مجموعی طور پر بینکاری نظام مستحکم ہے اور قرض دہندگان کو آنے والے وقت میں نمو کا ایک نیا ماڈل تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے خلاف حکومت نے مالی سطح پر بہت زیادہ ذمہ داری اور غوروفکر کے ساتھ اقدامات کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details