اردو

urdu

By

Published : Nov 1, 2019, 11:41 PM IST

ETV Bharat / business

چھٹھ تہوار کے موقعے پر ناریل کی فروخت میں اضافہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں چھٹھ تہوار کے موقعے پر ناریل کی تجارت میں اضافے کا امکان ہے۔

چھٹھ تہوار کے موقعے پر ناریل کی فروخت میں اضافہ

اطلاعات کے مطابق شہر میں تقریباً دو کروڑ روپے کے فروخت ہونے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ' چھٹھ تہوار میں ناریل کا استعمال بہت زیادہ ہوتا اور پوجا میں اسکی اہمیت ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق کافی زیادہ ہے۔'

چھٹھ کا تہوار گذشتہ رات نہانے کھانے سے شروع ہوگیا ہے، چار روزہ اس تہوار میں کئی رسمیں ادا کی جاتی ہیں، ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق یہ بڑے آستھا کا تہوار ہے، اسے پوری سادگی، صاف ستھرائی اور پوری عقیدت و خلوص کے ساتھ منایاجاتا ہے۔

گھاٹوں پر پوجا کے لیے لے جائے جانے والے سازوسامان میں پھل کے ساتھ ناریل کابھی استعمال ہوتا ہے، ناریل کی کھپت بڑھ گئی ہے، گیا میں پانچ تھوک تاجر ہیں، جنہوں نے پچاس ٹرک ناریل فروخت کرنے کے لیے منگوایا ہے، ایک ٹرک میں پچیس ہزار سے زائد ناریل آتے ہیں، تھوک تاجر پندرہ روپے کی قیمت پر دکانداروں کوفروخت کررہے ہیں جبکہ مقامی دکاندار صارفین کو بیس سے پچیس روپے کی قیمت پر ایک ناریل فروخت کررہے ہیں۔

اوم پرکاش برنوال بتاتے ہیں کہ ہر روز چار سے پانچ ٹرک ناریل کی کھپت ہو رہی ہے۔ رواں برس اسکی تجارت اچھی ہے، حالانکہ جنوبی بھارت میں آئے سیلاب کی وجہ سے ناریل کی پیداوار متاثر ہونے کے باوجود اس پر اثر نہیں پڑیگا، انہوں نے پانچ سو گاڑی ناریل کے فروخت ہونے کی توقع ظاہر کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details