ریلائنس انڈسٹریز کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ' آر آئی ایل سعودی تیل کمپنی آرمکو کے درمیان حصہ داری کا سودا رواں برس مارچ کے آخر تک شاید مکمل ہوجائے گا'۔
یادر ہے کہ' آر آئی ایل نے گذشتہ اگست میں سعودی عرب کی کمپنی کو بیس فیصد شیئر فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدے 15 ارب ڈالر کے قریب بتایا گیا ہے۔
آر آئی ایل کے چیف فنانس آفیسر وی شریکانت نے کمپنی کے سہ ماہی مالی نتائج کے اعلان کے بعد صحافیوں سے کہا کہ' یہ معاہدہ 31 مارچ تک مکمل نہیں ہونے والا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی بات ہے۔ اس میں لین دین ایک ملک سے دوسرے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور یہ پیچیدہ معاملہ ہے۔ اسی لیے ہمیں آخری تاریخ کے بارے میں پریکٹیکل ہونا ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کو پوار کرنے کی جانب اچھی پیش رفت ہے، دونوں طرف ٹیمیں مصروف عمل ہیں'۔