نئی دہلی: مکیش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کو قرض سے آزاد کرنے کے بعد اب اپنے کاروبار کو مزید تیزی سے بڑھانے کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے اوربرٹش پٹرولیم (بی پی) کے ساتھ مل کر بھارتی مارکیٹ میں ایندھن اور طیارہ ایندھن کی خردہ فروشی کے لیے ریلائنس - بی پی موبلٹی لمیٹڈ (آر بی ایم ایل) نے ایک جوائنٹ وینچر تشکیل دیا ہے جو اگلے پانچ برسوں میں 60 ہزار روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔
ریلائنس کے پاس ابھی 1،400 خردہ فروشی کے مراکز ہیں۔ مشترکہ انٹرپرائز کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ایندھن ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھا کرساڑھے پانچ ہزار کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان کے کھل جانے پر 60 ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ فی الحال یہ جو 20 ہزار ہیں وہ بڑھ کر 80 ہزار تک ہوجا ئیں گے ۔ ری برانڈ نگ کے تحت یہ اسٹیشن جیو- بی پی برانڈ کے تحت قائم کیے جائیں گے۔ طیارہ ایندھن کا مقصد اگلے چند برسوں میں اپنی رسائی 30 سے 45 ہوائی اڈوں تک کرنا ہے۔