معشیت کی ریٹنگ جاری کرنے والی ایجنسی 'موڈیز' نے بھارت کو جھٹکا دیتے ہوئے بھارت کی کریڈٹ ریٹںگ مستحکم سے گھٹا کر منفی کردیا۔ انہوں نے اپنے رپورٹ میں کہا کہ حکومت معاشی محاذ پر مندی کو قابو کرنے میں جزوی طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے معاشی ترقی نیچے رہنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
موڈیز نے اپنے رپورٹ میں غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو بی اے اے 2 پر رکھا ہے۔ یہ سرمایہ کاری کے لحاذ سے دوسرے نچلے درجہ کی سطح ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رواں مالی برس مالی خسارہ مجموعی طور پر گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے 3.7 فیصد پر رہنے کی امید ہے۔ یہ حکومت کے اندازے 3.3 فیصد کے سے کافی نیچے ہے۔ حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف کے اعلان کے بعد مالی خسارہ 3.3 فیصد رہنے کی امید ظاہر کی تھی۔