اردو

urdu

ETV Bharat / business

ریلائنس جیو چینی ہواوے سے مقابلہ کیلئے تیار - ریلائنس جیو 5 جی ٹکنالوجی کا تجربہ

امریکہ میں ریلائنس جیو 5 جی ٹکنالوجی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

Reliance Jio
Reliance Jio

By

Published : Oct 21, 2020, 12:09 PM IST

مکیش امبانی کی ملکیت والی ریلائنس جیو نے 5 جی ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کو سخت مقابلہ دینےکیلئے تیار ہے۔
منگل کو امریکہ میں ریلائنس جیو 5 جی ٹکنالوجی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔

چین سے کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے ممالک نے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایسے حالات میں گھریلو وسائل سے تیار ریلائنس جیو کا 5 جی ٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے لئے یہ ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ہواوے پر پابندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں اور حکومتیں 5 جی ٹکنالوجی کے لئے جیو کو اپنا سکتی ہیں۔
ریلائنس جیوامریکی ٹکنالوجی کمپنی کوالکوم کے اشتراک سے اپنی 5 جی ٹکنالوجی اور امریکہ سے متعلقہ مصنوعات کی جانچ کررہی ہے۔

منگل کے روز امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک ورچوول پروگرام میں ریلائنس جیو کے چیئرمین میتھیو اومن نے 5 جی ٹکنالوجی کے کامیاب تجربہ کا اعلان کیا۔

میتھیو اومن نے کہا کہ کوالکوم اور ریلائنس کی ذیلی تنظیمیں ریڈیسس کے ساتھ مل کر فائیو جی ٹکنالوجی اور اس سے متعلق مصنوعات پر کام کر رہی ہیں تاکہ اسے جلد ہی بھارت میں لانچ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details