فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائر2021 کی سالانہ فہرست جاری کی ہے ’فوربس ورلڈ بیسٹ ایمپلائر،2021 میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو ملک میں پہلامقام دیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر ریلائنس 52 ویں نمبر پر ہے اس فہرست میں 750 ملٹی نیشنل اور بڑی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ملک کی کل 19 کمپنیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ پہلے 100 میں جگہ بنانے والی دیگر بھارتی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک (65 ویں مقام)، ایچ ڈی ایف سی بینک (77 ویں مقام) اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 90ویں پائیدان پر ہے۔
فہرست کے مطابق جنوبی کوریا کی سیمسنگ نے دنیا بھر میں بہترین امپلائر ہونے کا خطاب اپنے نام کیا۔ دوسری سے ساتویں مقام پر امریکی کمپنیوں کا قبضہ ہے۔ اس میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، امیزن، ایپل، الفابیٹ اور ڈیل ٹیکنالوجی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے بعد 8 ویں نمبر پر ہواوے، جو پہلے 10 میں شامل اکیلی چینی کمپنی ہے۔ 9ویں نمبر پر امریکی کی اڈوبی اور 10 ویں مقام پر جرمنی کی بی ایم ڈبلیو گروپ قابض ہے۔
بازار تحقیقی کمپنی سٹیٹسٹا کے ساتھ شراکت داری کر فوربس نے دنیا کے بہترین ایمپلائرز کی سالانہ فہرست تیار کی ہے۔ رینکنگ طے کرنے کے لیے سٹیٹسٹا نے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں میں کام کرنے والے 58 ملکوں کے 1,50,000 ملازمین کا سروے کیا۔ لسٹ میں شامل ہونے کے لیے کمپنیوں کو کئی پیمانوں پر سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس میں ملازمین کے تجربہ کی کوالٹی اور کمپنی کے بارے میں اس کا تجزیہ اور مساوی سیکٹر کی دوسری کمپنیوں کے بارے میں اس کی رائے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔ جو کمپنیاں اس معیار پر پوری اترتی ہیں، انہیں ہی یہ خطاب حاصل ہوتا ہے۔
ریلائنس کی ملازمین کے لیے پالیسیوں اور کمپنی کی ورک کلچر کو پہلے بھی کئی منظوری مل چکی ہیں۔ حال ہی میں کمپنی کو ’ گریٹ پلیس ٹو ورک انسٹی ٹیوٹ‘ کا تمغہ حاصل ہوا تھا۔ ملازمیں اپنے پیشہ وارانہ کاموں میں عمدگی لائیں، اس سلسلے میں کمپنی ملازمین کی مسلسل مدد کرتی ہے۔ اپنے اس بہترین کام کے لیے وہ لنکڈیئن کی سرکردہ کمپنیوں کی فہرست کا حصہ رہی ہے۔ کمپنی اور اس کے مختلف کاروباروں نے 2020-21 میں کئی ایچ آر ایکسی لینس ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔
(یو این آئی)