مکیش امبانی نے سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج یہ اعلان کیا۔ گرین انرجی کے لئے ریلائنس نے کئی اعلانات ایک ساتھ کیے ہیں۔ اس کے لیے ریلائنس، گجرات کے جام نگر میں پانچ ہزار ایکڑ میں دھیروبھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلکس بنائے گا۔ اگلے تین برسوں میں ریلائنس اینڈ ٹورینوبل انرجی ایکوسسٹم پر 75ہزار کرور روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
گرین انرجی کے میگا پلان کے تین حصے ہیں، پہلے حصہ میں چار گیگا فیکٹریاں بنائی جائیں گی۔ جو نیو انرجی ایکسو سسٹم کے تمام اہم اجز کی تعمیر کریں گی۔ ان میں سے ایک سولر انرجی کے لیے ہوگی۔ جو سولر ماڈیول فوٹوولک ماڈیو بنائیں گی۔ دوسرا نرجی کے اسٹوریج یا ذخیرہ اندوزی کے لیے کمپنی ایک جدید انرجی اسٹوریج بیٹری بنانے کی فیکٹری بھی ڈالے گی۔ تیسرا گرین ہائیڈرون کے پردڈکشن کے لیے ایک الیکٹرولائزر فیکٹری بنائی جائے گی۔ چوتھا ہائیڈروجن کو انرجی میں تبدیلی کرنے کے لیے ایک فیول سیل فیکٹری بنائے گی۔