ممبئی: پٹروکیمیکل، مواصلات، ریٹیل وغیرہ شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اپنے تیل سے کیمیکلز کے کاروبار کو الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے پیر کی دیر شام شیئر بازار کو اس سلسلہ میں مطلع کیا۔ اس کے لیے موجودہ کمپنی میں سے ایک الگ کمپنی بنائی جائے گی۔ اس کے لیے کمپنی نے شیئر ہولڈروں اور قرض دہندگان سے منظوری مان گی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ آئندہ مالی برس کی دوسری سہ ماہی تک اس کے لیے منظوری مل جائے گی۔