نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے 93 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'سنہ 2020 اتار چڑھاؤ سے گزرا۔ لیکن سب سے اچھی بات یہ رہی ہے کہ صورتحال جس قدر تیزی سے خراب ہوئی، صورتحال میں اسی طرح بہتری بھی آرہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشی شرح نمو کے اشارے حوصلہ افزا ہیں۔'
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'ہم ایک نامعلوم دشمن سے لڑ رہے تھے۔ سوال یہ تھا کہ یہ کب تک چلے گا؟ سب کچھ ٹھیک کیسے رہے گا؟ ان سوالات، چیلنجوں، خدشات کے ساتھ پوری دنیا کا ہر انسان پھنسا پڑا تھا۔ لیکن آج دسمبر تک صورت حال میں بہت زیادہ تبدیلی آچکی ہے۔ ہمارے پاس جواب بھی ہے اور روڈ میپ بھی۔'