واشنگٹن: بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جرجیوا نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) بحران کے درمیان اس کے ممبر ممالک سے عالمی تجارت کو اہمیت دیتے ہوئے گلوبلائزیشن کی واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
آئی ایم ایف کے سربراہ نے امریکی چیمبر آف کامرس کی جانب سے منگل کو منعقد ہ ایک ورچول پروگرام کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دور میں عدم مساوات کافی بڑھ رہی ہے۔ اس لیے ہمیں اس کا دھیان رکھتے ہوئے عالمی تجارت کی اہمیت سمجھنا ہوگا۔ عالمی تجارت سے اخراجات میں کمی آتی ہے اور آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور ساتھ ہی غربت کم کرنے میں بھی کافی اہم ثابت ہوتی ہے۔