زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لگتا ہے کہ بھارت کی معیشت بحران کا شکار ہے۔ مارچ 2019 اور جنوری 2020 کے درمیان، ملک کی معاشی صورتحال خراب ہونے کا اندازہ لگانے والے لوگوں کی فیصد شرح 32.5 فیصد سے بڑھ کر 54.9 فیصد ہوگئی۔'
جنوری میں 2020 کے بھارتی ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے دو ماہانہ صارف اعتماد سروے کے مطابق عوام کے اعتمام میں کمی آئی ہے'۔
سروے میں شامل 27.1 فیصد لوگوں نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری آئی ہے، جبکہ 18 فیصد خاندانوں کا کہنا ہے کہ جنوری 2019 کے مقابلہ میں صورتحال جوں کا توں ہے۔
مرکزی بینک نے 13 بڑے شہروں یعنی احمد آباد ، بنگلورو ، بھوپال ، چنئی ، دہلی ، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، پٹنہ اور ترواننت پورم میں 5398گھروں میں یہ سروے کیا تھا۔