- مالی صورتحال پر آر بی آئی کی پوری نظر۔
- جی 20 ممالک میں ہماری معیشت سب سے اچھی۔
- دنیا بھر میں کچے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
- ملک کی معاشی حالات پہلے سے بگڑی ہے، لیکن بھارت کے حالات دیگر ممالک سے بہتر۔
- ہمارے اہلکار کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔
- دنیا بھر کے بازاروں کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔
- بھارت میں 90 فیصد اے ٹی ایم پوری طرح کام کررہا ہے۔
- کورونا سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے مشن جاری۔
- مارچ27 کے بعد مایکرو اکونومی کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔
- بھارتی کی شرح ترقی یعنی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔
- عام مونسون کے اندازے سے دیہی مانگ میں اضافہ ممکن۔
- فروری آئی آئی پی میں کورونا کا اثر شامل نہیں۔
- اپریل کی 10 تاریخ تک غیر ملکی ذخیرہ 47650 کروڑ ڈالر۔
- نظام میں کافی لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کی کوشش۔
- نظام میں ٹارگیٹنگ لانگ ٹرم ریپو آپریشن کے ذریعے 50،000 کروڑ روپے ڈالیں گے۔
- ریورس ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کی کٹوتی، جو 4 فیصد سے گھٹ کر 3.75 فیصد رہ گئی ہے۔
نابارڈ، سڈبی اور نیشنل ہاؤسنگ بینک کو 50 ہزار کروڑ کی مدد - بھارت میں 90 فیصد اے ٹی ایم پوری طرح کام کررہا ہے
بھارتی ریزو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کئی اعلانات کیے۔
فائل فوٹو
میڈیا سے اپنے سابقہ خطاب میں، داس نے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا جن میں ریپو ریٹ میں 75 بیس پوائنٹس کی کٹوتی سمیت دیگر کئی اعلانات کی گئی تھی۔ اس وقت آر بی آئی نے ریورس ریپو ریٹ میں 90 بیس پوائنٹس کی کمی کرکے 4 فیصد کردیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی، کیش ریزرو تناسب (سی آر آر) میں 100 بیس پوائنٹز کی کٹوتی کرکے 3 فیصد کردیا تھا۔