اردو

urdu

ETV Bharat / business

ہمالیائی خطے میں ماحولیات کے لیے خطرناک سرگرمیوں کو روکنے پر زور

سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن ریوتی رمن سنگھ نے ہمالیائی خطہ میں کاروباری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

stop commercial activities in himalayan region
stop commercial activities in himalayan region

By

Published : Mar 22, 2021, 4:51 PM IST

راجیہ سبھا میں سماجوادی پارٹی کے ریوتی رمن سنگھ نے ہمالیہ خطہ میں کاروباری کام جاری رہنے سے ماحولیات کو ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ان علاقوں میں ایسے کام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

ویڈیو

مسٹر سنگھ نے وقفہ سوال کے دوران کہا کہ ہمالیہ ہماری ثقافت کی علامت ہے اور یہ کچا پہاڑی ہے جو کاروباری کام کیے جانے سے ہلتا ہے۔ اس سے آب و ہوا میں تبدیلی ہو رہی ہے۔ ان علاقوں میں پہلے کے باندھ کے علاوہ 8 نئے باندھ بنائے جارہے ہیں۔ چار دھام یاترا کے لیے سڑکیں چوڑی کی گئی ہیں جس کے سبب ایک لاکھ درخت کاٹ دیے گئے ہیں جن کی جگہ دوبارہ درخت نہیں لگائے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کے گلیشیئر میں کاربن جمع ہورہا ہے جس سے وہاں گرمی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے رشی گنگا علاقے میں گلیشئر کے ٹوٹنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 200 لوگ ہلاک ہوئے۔ لوگوں کی لاشیں نہیں مل رہی ہیں۔ ہمالیہ علاقے میں گڑبڑی سے پانی کا بحران ہورہا ہے جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details