بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر - جمع کرنے والوں کے تحفظ کے لیے یہ قانون لایا گیا
اس بل پر ایک مختصر بحث کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ کوآپریٹو بینکوں کا ریگولیشن 1965 سے ہی آر بی آئی کے پاس ہے۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ جمع کرنے والوں کے مفاد میں ہے اور جمع کرنے والوں کے تحفظ کے لیے یہ قانون لایا گیا ہے۔
![بینکنگ ریگولیشن بل پر پارلیمنٹ کی مہر Rajya Sabha passes The Banking Regulation (Amendment) Bill, 2020](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8894769-320-8894769-1600772835489.jpg)
Rajya Sabha passes The Banking Regulation (Amendment) Bill, 2020
نئی دہلی: کوآپریٹو بینکوں کی بحالی اور نگرانی کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو زیادہ اختیارات دینے والے بینکنگ ریگولیشنز (ترمیمی) بل 2020 کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں اس پر مہر لگ گئی۔ لوک سبھا (ایوان زیریں )پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔
ویڈیو