پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کو دوبارہ متعارف کرانے کی سمت ایک اور قدم کے تحت وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے ریاستی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے Rajasthan to reintroduce Old pension Scheme۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیو پنشن سکیم (این پی ایس) کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد جنوری 2004 سے ہر ماہ کاٹا جاتا تھا جسے اگلے ماہ سے ختم کر دیا جائے گا۔ RGHS میں پنشنرز میڈیکل فنڈ میں اب تک کٹوتی کی گئی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد، بقایا رقم ریٹائرمنٹ کے وقت سود کے ساتھ واپس کر دی جائے گی۔
پیر کے روز اسمبلی میں تخصیص بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے گہلوت نے کہاکہ' ملازمین کو یکم اپریل سے بڑھی ہوئی تنخواہ ملے گی۔ کٹوتی کو ختم کرنے سے ہر ملازم کو 2,000 روپے اور 10,000 روپے ماہانہ کے درمیان بڑھی ہوئی تنخواہ ملے گی۔'
گہلوت نے ریاستی بجٹ میں سال 2004 اور اس کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر نافذ نئی پنشن اسکیم کو ختم کرکے رواں برس یکم اپریل سے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئی پنشن اسکیم میں این پی ایس کے لیے ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد کاٹا جا رہا تھا۔'