اردو

urdu

ETV Bharat / business

چالیس کلون ٹرینز چلانے کا فیصلہ

ویٹنگ ٹکٹ والے مسافروں کے لئے راحت کی خبرہے۔ خصوصی ٹرینز میں مزید ویٹنگ ٹکٹ کی فہرست جاری ہونے کے بعد ریلوے نے 21 ستمبرسے کلون خصوصی ٹرینز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلون ٹرینز
کلون ٹرینز

By

Published : Sep 16, 2020, 8:16 AM IST

Updated : Sep 16, 2020, 9:12 AM IST

بھارتی ریلوے نے 40 کلو ٹرینز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی سال قبل کلون خصوصی ٹرینز کا اعلان کیا گیا تھا لیکن حقیقت میں اب ریلوے نے اس کام کو انجام دینے کے لئے پہل کی ہے۔

شمالی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ کے افسر دیپک کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جن شتابدی سمیت 16 کلون اسپیشل ٹرینز لکھنؤ سے چلیں گی، ان ٹرینز میں ایڈوانس ریزرویشن کی مدت صرف 10 دن کی ہوگی۔

کلون ٹرینز

جن شتابدی کے علاوہ کلون اسپیشل ٹرینز کا کرایہ ہمسفر اسپیشل ٹرین کی طرح ہوگا، لکھنؤ جن شتابدی کلون اسپیشل ٹرین میں دو پاور کار، 5 اے سی چیئرکارس اور 15 نان اے سی چیئرس لگائی جائیں گئی، کلون اسپیشل ٹرینز کے کام سے مسافروں کو تصدیق شدہ سیٹیں حاصل کرنے میں کافی راحت ملے گی اور وہ وقت پر اپنا سفر مکمل کرسکیں گے۔

ریلوے کے مطابق کلون ٹرینز کا ریزرویشن بھی عام ٹرینز کی طرح ہی ہوگا، اگر بہت سارے لوگوں کو ٹرین میں ریزرویشن ملا ہے اور ویٹنگ لسٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے تو اسی روٹ پر اسی ٹرین نمبر سے ایک اضافی ٹرین چلائی جائے گی، اس کے لئے کسی کو علاحدہ طور پر ریزرویشن نہیں کرانا پڑے گا، ریلوے نے واضح کیا کہ اس کلون ٹرین کا اسٹاپیج کم ہوگا۔

لکھنؤ سے چلنے والی کلون خصوصی ٹرینز۔۔۔۔۔۔

لکھنؤ۔ دہلی جن شتابدی ہفتہ کے روز 04251

دہلی- لکھنؤ جن شتابدی اتوار کے روز 04252

سہرسہ ۔ نئی دہلی روزانہ 02563

نئی دہلی ۔ سہرسہ روزانہ 02564

راجگیر ۔ نئی دہلی روزانہ 03391

نئی دہلی ۔ راجگیر روزانہ 03392

دربھنگہ - نئی دہلی روزانہ 02569

نئی دہلی ۔ دربھنگہ روزانہ 0250

مظفر پور۔ دہلی اتوار 02573

دہلی ۔ مظفر پور اتوار 02574

جئے نگر۔ امرتسر بدھ ، جمعہ ، اتوار 04651

امرتسر۔ جئے نگر اتوار ، بدھ ، جمعہ 04652

وارانسی۔ نئی دہلی منگل ، جمعرات ، ہفتہ 04059

نئی دہلی - وارانسی پیر ، بدھ ، جمعہ 04060

احمد آباد۔ دربھنگہ جمعہ 09465

دربھنگہ - احمدآباد پیر 09466

Last Updated : Sep 16, 2020, 9:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details