نئی دہلی: ریلوے نے کہا ہے کہ ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے دوران بک گئے ٹکٹوں کی منسوخی کے بدلے میں مسافروں کو 1885 کروڑ روپے واپس کردیے گئے ہیں۔
بھارتی ریلوے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کور روکنے کے لیےملک گیرسطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران باقاعدہ مسافر ٹرین کی خدمات معطل کردی تھی۔
ریلوے نے کہاکہ' سبھی ٹرینوں کو رد کیے جانے کی وجہ سے قبل الوقت بکنگ مسافروں کو بڑی مقدار میں روقومات واپس کرنا ریلوے کے لیے ایکچیلنج تھا۔
ریلوے نے کہا کہ' ریلوے نے 21 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان ان لائن طریقے سے بکنگ ٹکٹ کے عوض میں 1885 کروڑ روپے مسافروں کو واپس کردے گئے ہیں'۔
ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی خریداری پر خرچ ہونے والی پوری رقم واپس کردی گئی ہے۔ ریلوے نے کہا ہے کہ' رقم اس اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی ہے جس کے ساتھ ٹکٹ بک کرتے وقت ادائیگی کی گئی تھی۔ ریلوے کے اس قدم کی وجہ سے مسافروں کو وقت پر ان کی رقومات ادا کردی گئی اور انہیں اپنے پیسوں کے لیے پی آر ایس کاؤنٹر نہیں جانا پڑا'۔