اردو

urdu

ETV Bharat / business

ریلوے 14 اپریل سے پہلے بکنگ کی گئی ٹکٹوں منسوخ کردے گی - سبھی ٹرینوں کی ٹکٹوں کو رد کرنے کافیصلہ کیا ہے

خیال رہے کہ ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں، زائران، طلبا اور سیاحوں کے لیے یکم مئی سے خصوصی ٹرین شروع کی تھی۔

Railways cancels all tickets booked on or before April 14
Railways cancels all tickets booked on or before April 14

By

Published : Jun 23, 2020, 3:34 PM IST

نئی دہلی: ریلوے نے منگل کے روز کہا کہ وہ 14 اپریل کو یا اس سے پہلے باقاعدہ ٹرینوں کے لیے بک کیے گئے سبھی ٹرینوں کی ٹکٹوں کو رد کرنے کافیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ریلوے صارفین کو روقومات واپس کرے گی'۔

22 جون کو دیے گئے ایک آرڈر میں ریلوے بورڈ نے بتایا کہ' بورڈ نے فیصلہ کیا گیا ہے معمول کے مطابق چلنے والی ٹرینوں کے لیے 14 اپریل کو یا اس سے قبل بک کیے گئے سبھی ٹکٹوں کو رد کردیا جانا چاہیے اور پوری رقم واپس کی جانی چاہیے'۔

ریلوے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان 25 مارچ سے تمام مسافر، میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی خدمات معطل کردیا تھا۔

14 مئی کو ریلوے نے 30 جون تک سفر کے لیے معمول کے مطابق چلنے والی ٹرنیوں کی بکنگ ٹکٹوں کو منسوخ کردیا تھا اور مکمل رقم کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں، زائران، طلبا اور سیاحوں کے لیے یکم مئی سے خصوصی ٹرین شروع کی تھی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details