نئی دہلی: بھارتی ریلوے نے نومبر 2020 کے مہینے میں کمائی اور لوڈنگ کے معاملے میں مال ڈھلائی کی اعلیٰ سطح برقرار رکھتے ہوئے آمدنی کا سلسلہ جاری رہا۔ مشن موڈ پر، بھارتی ریلوے کی نومبر 2020 کے مہینے کے لیے مال کی لدائی گذشتہ برس کی لوڈنگ اور اسی مدت کی کمائی سے پار کر گئی ہے۔
نومبر 2020 کے مہینے میں بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 109.68 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی لوڈنگ (100.96 ملین ٹن) کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت میں بھارتی ریلوے نے مال ڈھلائی سے 10657.66 کروڑ روپے کی کمائی کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی کمائی (10207.87 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 449.79 کروڑ روپے (4 فیصد) زیادہ ہے۔
نومبر 2020 کے مہینے میں بھارتی ریلوے کی لدائی 109.68 ملین ٹن رہی، جس میں 48.48 ملین ٹن کوئلہ، 13.77 ملین ٹن خام لوہا، 5.1 ملین ٹن خوردنی اناج، 5.41 ملین ٹن کھاد اور 6.62 ملین ٹن سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑکر) شامل ہے۔