اردو

urdu

ETV Bharat / business

سات جوڑی خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری - 7 pair special trains

یہ تمام ٹرینیں ہفتہ وار ہیں۔ وزارت ریلوے نے تہواروں کو دیکھتے ان ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیاہے، ساتھ ہی سافروں کو کووڈ 19 سے متعلق حکومت کی تمام ہدایات اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے

Railway Board gives approval for 7 pair more special trains
Railway Board gives approval for 7 pair more special trains

By

Published : Oct 10, 2020, 6:51 PM IST

فرید کوٹ: شمالی ریلوے 19 اکتوبر سے تہوار کے موسم میں سات جوڑی نئی خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔


ریلوے ذرائع کے مطابق لوکمانیہ تلک ٹرمینس - ہریدوار اسپیشل اے سی ٹرین 15 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ ہریدوار۔ لوکمانیہ تلک ٹرمینس اسپیشل اے سی ٹرین 16 اکتوبر کو ، باندرہ ٹرمینس۔ نظام الدین خصوصی یوتھ ایکسپریس 16 اکتوبر کو اور 17 اکتوبر کو نظام الدین سے باندرہ ٹرمینس تک شروع ہوگی۔


لوکمانیہ تلک ٹرمینس۔ لکھنؤ اسپیشل اے سی ٹرین17 اکتوبر کو اور لکھنؤ سے 18 اکتوبر کو لوکمانیہ تلک ٹرمینس کے لئے روانہ ہوگی۔ ناگپور۔ امرتسر خصوصی اے سی ایکسپریس 17 اکتوبر سے امرتسر کے لئے شروع ہوگی۔ امرتسر۔ ناگپور کے مابین خصوصی اے سی ایکسپریس 19 اکتوبر کو چلے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ تمام ٹرینیں ہفتہ وار ہیں۔ وزارت ریلوے نے مسافروں کو کووڈ 19 سے متعلق حکومت کی تمام ہدایات اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے جن میں ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر سماجی فاصلہ اور صفائی ستھرائی وغیرہ کا خیال رکھنا شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details