اردو

urdu

ETV Bharat / business

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں پر عوامی رائے

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ ملک میں پیڑول ڈیزل کی قمیتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے، مسلسل دسویں دن پیٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

public opinion on hike petrol diesel price
public opinion on hike petrol diesel price

By

Published : Jun 16, 2020, 10:07 PM IST

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے احمد کے عوام سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کہ کیا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے وہ کس قدر متاثر ہوئے ہیں؟

ویڈیو

خیال رہے کہ گجرات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اچانک دو روپے اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے احمد آباد کے لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب عام لوگوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ' مرکزی حکومت تو ہر روز پچاس پیسے پیٹرول اور ڈیزل میں کی قیمت میں اضافہ کر رہی تھی اور اچانک گجرات حکومت نے دو روپے بڑھا دیے ہیں اس طرح ایک ہفتے کے درمیان تقریباً آٹھ روپے تک پیٹرول ڈیزل کے بھاؤ بڑھے ہیں۔ اور اب احمدآباد میں میں پیٹرول کی قیمت 74.33 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 72.67 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایسے بھی ہمارے کاروبار، دکانیں بند تھیں روزی روٹی کا ذریعہ بند تھا ہم فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے لیکن اب تھوڑی سی راحت ملی تو اس میں بھی حکومت نے عوام کے جیب کو خالی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر روز پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے سرکار اپنی تجوری بھرنے کے لیے عوام پر اپنا بھوج ڈال دیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details