مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جون میں جب انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا اس وقت کچھ مسائل پیش آئے تھے اور اس کے بعد پورٹل چلانے والی کمپنی انفوسس سے رابطہ کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے کہا گیا۔‘‘
نرملا سیتا رمن نے مزید کہا کہ ریونیو سیکریٹری ہفتہ وار بنیادوں پر اس کی نگرانی کر رہے ہیں اور انفوسس کے نندن نیلکانی نے بھی اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن دی ہے۔
مزید پڑھیں؛ سینسیکس 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا