اردو

urdu

ETV Bharat / business

پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی پیاز مہنگی - onion price high

تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد میں بہتری سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن پیاز کی مہنگائی سے صارفین کے آنسو نکل رہے ہیں۔ پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے، حکومت نے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس کے باوجود منڈیوں میں پیاز کی درآمد میں بہتری نہیں آئی ہے۔

Fresh Fruits And Vegetables Has Softened The Prices, But The Inflation Of Onions
Fresh Fruits And Vegetables Has Softened The Prices, But The Inflation Of Onions

By

Published : Sep 23, 2020, 4:29 PM IST

دہلی-این سی آر میں پیاز کی قیمتیں 50 سے 60 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔ گذشتہ تین مہینوں میں، پیاز کی قیمتوں میں تقریباً دو سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ منڈیوں میں پیاز کی تھوک قیمت 12.50 سے 35 روپے فی کلو ہے۔ موسمی پھلوں خصوصا سیب کی آمد کی وجہ سے قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ ایشیاء کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی آزاد پور میں سیبوں کا ہول سیل 30 سے ​​80 روپے فی کلو تک ہے۔ گزشہ ہفتے کے مقابلہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں قدرے اعتدال آیا ہے، حالانکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ آمد میں معمولی بہتری کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے، لیکن اس وقت آلو اور پیاز کی قیمتوں میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے مقابلے گھیا، کریلہ،کھیرا، پالک، پرول سمیت متعدد سبزیوں کی خوردہ قیمتوں میں10۔20 روپے فی کلو نرمی آئی ہے۔

چیمبر آف آزاد پور فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر ایم آر کرپلانی نے بتایا کہ' شملہ سے آنے والے سیب کی ہول سیل قیمت 40 سے 80 روپے ہے جبکہ کشمیری سیب کی قیمت 30 سے ​​65 روپے فی کلو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبزیوں کی نئی فصل کی آمد میں اضافے کے بعد ہی قیمتوں میں کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

آزاد پور منڈی پٹیٹو آئین مرچنٹ ایسوسی ایشن، یعنی پی او ایم اے کے جنرل سکریٹری راجندر شرما نے بتایا کہ اس وقت پیاز مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آرہا ہے، جس میں سب سے اونچی قیمت والی پیاز 34 سے 35 روپے فی کلو ناسک کی پیاز ہے۔ شرما نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دو چار دن میں پیاز کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز آزاد پور منڈی میں آلو کی تھوک قیمت 12 سے 51 روپے فی کلو تھی جبکہ ٹماٹر کی قیمت 12 سے 48 روپے فی کلو تھی۔

دہلی-این سی آر میں 23 ستمبر کو سبزیوں کی خوردہ قیمتیں (فی کلوگرام)

آلو 40۔50

پھول گوبھی 120

بند گوبھی 50

ٹماٹر 60۔70

پیاز 50۔60

لوکی ۔گھیا 40

بھنڈی 50

کھیرا 40۔50

کدّو 40

بیگن 40

شملہ مرچ 100

پالک 60

تورائی 40

کریلہ 60۔70

پرول 70۔80

دہلی این سی آر میں 15 ستمبر کو سبزیوں کی خوردہ قیمت فی کلو کچھ اس طرح تھیں۔

آلو40۔45

پھول گوبھی 140

بند گوبھی 60

ٹماٹر 60۔90

پیاز 40۔50

لوکی۔ گھیا 60

بھنڈی 60

کدّو 50

کھیرا 60

بیگن 60

شملہ مرچ 100

پالک 80

کچا پپیتا 50

کچا کیلا 60

تورائی 50

پرول 80۔100

ABOUT THE AUTHOR

...view details