اردو

urdu

ETV Bharat / business

کابینہ نے اسکولی بچوں کے لیے ’پردھان منتری پوشن شکتی یوجنا ‘کو منظوری دی - مڈ ڈے میل اسکیم

زیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ' حکومت نے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں بچوں کو پانچ برس کی مدت کے لیے تازہ کھانا فراہم کرنے کے لیے 'پردھان منتری پوشن'کی قومی اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

PM POSHAN scheme to provide mid-day meals to students of more than 11.2 lakh govt and govt-aided schools across the country
کابینہ نے اسکولی بچوں کے لیے ’پردھان منتری پوشن شکتی یوجنا ‘کو منظوری دی

By

Published : Sep 29, 2021, 8:10 PM IST

حکومت نے سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں بچوں کو پانچ برس کی مدت کے لیے تازہ کھانا فراہم کرنے کے لیے 'پردھان منتری پوشن'کی قومی اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔

ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں اس فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’پردھان منتری پوشن یوجنا ‘ایک مرکزکی سرپرستی والی اسکیم ہے جس میں سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے آٹھویں کلاس تک کے تمام اسکول کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ’اسکیم کو 'مڈ ڈے میل اسکیم‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ’مڈ ڈے میل‘ اسکیم کو نیوٹریشن اسکیم کے ذریعے بڑھایا گیا ہے۔ یہ اسکیم بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت 54061.73 کروڑ روپے اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 31،733.17 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت اس غذائیت کی اسکیم کے لیے غذائی اجناس پر تقریباً 45،000 کروڑ کی اضافی لاگت بھی برداشت کرے گی۔ اس اسکیم کا مجموعی بجٹ 1،30،794.90 کروڑ روپے کا ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details